ماحول
ہمارا مقصد ہے تھل انڈیسٹریز میں جہاں تک ممکن ہو کم سے کم آلودگی پیدا ہو، پختہ عقیدے کے ساتھ ہم سمجھتے ہیں ری سائیکلنگ کے زریعے یہ ضروری ہے کہ جو کچھ قدرت ہمیں دیتی ہے اِسے واپس لوٹا دیں۔ پاکستان کی تحفظ و سلامتی کی حکمت عملی کے پیش نظر تھل انڈیسٹریز کارپوریشن، آلودگی کو کم کرنا، ردی اور کچرا کا دوبارہ استعمال اور اِن کو نئے سرے سے قابل استعمال بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ آلودگی روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات حتی کہ معمولی نقصان دہ اشیا جو ماحول پر اثرانداز ہو سکنے والی ہوں، کام کے دوران ہی اُن کی منتقلی کا انتظام کر دیا گیا ہے، ماحول کی بہتری کے لیے ہم نے موثر ماحولیاتی تحفظ کا نظام اپنایا ہے۔ فیکٹری میں بارش کے پانی سے کاشت کاری اور سرسبز ماحول کو اولیت دی گئی ہے۔
بگاس کو بجلی پیدا کرنے کے لیے بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے، فالتو بجلی قومی بجلی تقسیم کار نظام میں شامل کر دی جائے گی اِس طرح علاقے میں توانائی کی کمی پوری کرنے میں مدد مِلے گی۔
معیاری راب ایتھائل الکوحل کی پیداوار کے لیے خام مال کا کام دیتی ہے یہ بطور ایندھن اور بہت سے نامیاتی کیمیکل کے لیے بھی خام مواد کا درجہ رکھتی ہے، اِسی طرح راب نامیاتی ایندھن، نامیاتی کیمیکل اور حیوانات کی خوراک تیار کرنے میں بھی کام آتی ہے اور یہ قابلِ تجدید شے کے درجے کے طور پر تسلیم کی جاتی ہے۔ ہمارے یونٹس میں آلودہ پانی ٹریٹمنٹ کے بعد گنا اُگانے کے لیے مِلز کے زرعی فارم کی آب پاشی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ہم نے پرانے بوائلر کو نئے بوائلر سے بدل دیا ہے جسکی وجہ سے پاور ہاوٰس کے فالتو مواد کے اخراج میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ مطلوبہ معیار کے حصول کے لیے مرطوب رگڑائی کا طریقہ استعمال کرکے اُرنے والی راکھ اور گیسوں کے اخراج کو ختم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
کسانوں کی مدد
تھل انڈیسٹریز کارپوریشن لمیٹیڈ نے کسانوں کو بیج بونے، فصل کاٹنے مختلف قسم کے بیج کی فراہمی اور تکنیکی مدد کی آگاہی کے لیے شروعات کی ہیں۔ جس کی قیادت غیر ملکی ماہرین کرتے ہیں۔ فصلوں کی بہتر نشوونمامیں مدد دینے کے لیے تھل انڈیسٹریز کسانوں کو قرضہ اور کیڑے مار ادویات کی پیشکش کرتی ہے۔
گار دبائی اور مرطوب رگڑائی کے نظام کو بروئے کار لا کر ہم نے راکھ کو مجتمع کر کے زرخیز نامیاتی کھاد بنا دی ہے، یہ کسانوں کو گنا کاشت کاری اور دوسری فصلوں کے لیے سپلائی کردی جاتی ہے۔ تیارشدہ نامیاتی کھاد زرخیز پیداوار بڑھانے والی اور یہ کیماوی کھاد کے استعمالات میں کمی کا زریعہ ہے۔
ٹی آئی سی ایل کے پروگرام کو لگن سے کرنے والوں کے لیے سالانہ انعامی اور اعترافی انعام کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ہم یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ کسانوں کو تمام ادائگیاں بروقت کی جائیں فصلوں کی اگائی میں اُن کو کوئی مسلہ درپیش ہواُس کے حل کی اُنہیں مدد دی جائے۔
تعلیم
پیارے وطن کی تعمیروترقی کے لیے تعلیم بنیادی حثیت رکھتی ہے، ہم اپنے ملازمین اور عوام الناس کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی ضرورت سے آگاہ ہیں اِس لیے تھل انڈیسٹریز نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پیشہ ورانہ اور انفرادی تعمیر کے لیے ادارہ قائم کیا ہے۔ جو اُن خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو ملازمین کی ضروریات اور مہارت میں موجود ہیں، تازہ گریجویٹ کی کام سرانجام دینے کی بنیادی مہارت کی بہتری کے لیے ہمارا ادارہ آئی سی پی ڈی مختلف قسم کی تربیتی اجلاسات اور ورک شاپس کے زریعے مدد کرتا ہے۔
صحت اور بہبود
تھل انڈیسٹریز کارپوریشن لیمٹیڈ اپنے ملازمین کی صحت اور بہبود کو سب سے پہلی ترجیح قرار دیتی ہے، ہماری ملز کا ساختہ نقشہ کچھ اِس طرح سے ہے کہ کارکنوں کی صحت کے لیے کوئی خطرہ معلوم نہیں دیتا۔ ۲۴ گھنٹے ایمبولینس اور ایک کلینک کی سہولت دستیاب ہے، رہائشی کالونی میں ملازمین کے لیے ہاوٰسنگ کی سہولت ہے جہاں خوبصورت باغ اور پرسکون ماحول کا اہتمام کیا گیا ہے، ہم اپنے کارکنان اور اُن کے اہلِ خانہ کی مختلف کھیلوں میں جسمانی اور زہنی بالیدگی کے لیے حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
گروہ
ہم عوام الناس سے مظبوط تعلقات میں یقین رکھتے ہیں، شوگر مل مقامی لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کو ترجیع دیتی ہے، علاوہ ازیں ملز مقامی کاشتکاروں کو گنا سپلائی کرنے کی ترغیب دے کر اپنا حصہ بناتی ہے، ہم عوام الناس کو ملز کی طرف سے منعقد کردہ کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے اُبھارتے ہیں جو کہ ضلع لیہ کے ہزاروں خاندانوں کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔
۲۰۱۰ کے سیلاب نے ڈیرہ اسماعیل خان، لیہ اور مظفر گڑھ کے علاقوں میں تباہی مچا دی، جس سے تقریبا ۱۸ ملین لوگ متاثر ہوئے، ۱۔۷ ملین مکانات کو نقصان پہنچا اور ۲۰۰۰ لوگ ہلاک ہوگئے۔
تھل انڈیسٹریز کارپوریشن لمیٹیڈ نے بہبود ایسوسی ایشن کے تعاون سے مشکل کے اِس وقت میں عوام کی مدد کا بیڑا اُٹھایا، تھل انڈیسٹریز اور بہبود ایسوسی ایشن نے تقریبا ۵۰۰ متاثرہ خاندانوں کی کفالت کی، اُنہیں خوراک ادویات کے لیے نارمل زندگی بسر کرنے کے قابل ہونے تک رہنے کے لیے جگہ دی۔
عیدالااضح کے موقع پر تقریبا ۲۵۰۰ لوگوں کو جوتے مہیا کیے گئے، ہولناک سلاب سے جن کے گھر تباہ ہوگئے اُن میں سے تقریبا ۵۳ گھرانوں کے لیے مکانات تعمیر کیے گیے، ہم قدرتی آفات سے متاثرہ طبقات کی بحالی کو اپنا مقصد بنائے ہوئے ہیں۔