1953
کمپنی ۷ ستمبر ۱۹۵۳ میں زیرِ کمپنی ایکٹ ۱۹۱۳ (اب کمپنی آرڈینینس ۱۹۸۴) کے تحت پبلک لیمٹیڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ اِس کی کرشنگ کی صلاحیت ۱۲۰۰ ٹی سی ڈی تھی جبکہ ڈبل کاربونیشن اور ڈبل سلفیڈیشن کا طریقہ چینی کی پیداوار کے لئے زیرِ استعمال تھا۔1980
کرشنگ کی صلاحیت ۱۲۰۰۰ ٹی سی ڈی سے ۲۰۰۰ ٹی سی ڈی تک بڑھا دی گئی، چینی تیار کرنے کا طریقہ کار بھی بدل کر ڈی فیکٹیشن ریملٹ فاسفیٹیشن ڈی آر پی سے بدل دیا گیا جو کہ آج بھی زیرِاستعمال ہے۔1991
کرشنگ صلاحیت ۲۷۰۰ ٹی سی ڈی تک بڑھا دی گئی۔1998
تھل انڈیسٹریز لمیٹیڈ کو پرایئویٹ کر دیا گیا۔2001
مِل میں انقلابی پیمانے پر اقدامات کئے گئے، نیا مِل پلانٹ، ٹربائن، ایک نیا مِل ہاوٰس، پاور ہاوٰس اور بوائلر نصب کیا گیا، کرشنگ صلاحیت بھی ۳۵۰۰ ٹی سی ڈی تک بڑھا دی گئی۔2003
مِل میں دو مراحل میں توسیع کی گئی، کرشنگ کی صلاحیت ۴۰۰۰ ٹی سی ڈی تک بڑھا دی گئ، یہ پہلا مرحلہ تھا۔ دوسرے مرحلے میں کرشنگ کی صلاحیت ۶۷۰۰ ٹی سی ڈی تک بڑھا دی گئی۔2006
ہم نے کنڈسنگ کا نظام متعارف کروایا اور اضافی بجلی کو برآمد کرنا شروع کر دیا۔ چینی کی پیداوار کو بھی عالمی معیار تک پہنچا دیا۔2008
تھل انڈیسٹریز لمٹیڈ نے سفینہ مِل جس کی کرشنگ کی صلاحیت ۴۵۰۰ ٹی سی ڈی ہے حاصل کر لی۔2011
مِل میکس ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی، کمپنی نے ہر آنے والی خرید شدہ ٹرالی سے گنے کے ایک جیسے نمونے حاصل کرنے کے لیئے کور سیمپلر مشین متعارف کروائی۔ کور سیمپلر سے حاصل ہونے والے نمونوں کی یکسانیت کی جانچ کے لیے کین ٹسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی، کور سیمپلر اور کور لیبارٹریز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کی، آئی ایس او ۹۰۰۱:۲۰۰۸ اعلی مصفی گنے کی چینی کی پیداوار اور فروخت کے لیے اور آئی ایس او ۱۴۰۰۱:۲۰۰۴ اعلی مصفی گنے کی چینی کی پیداوار اور فروخت کے لئے۔2012
دونوں ملز کی مجموعی کرشنگ گنچائش ۱۵۳۰۰ ٹی سی ڈی سے ۱۷۸۰۰ ٹی سی ڈی تک بڑھ چکی تھی۔2014
سفینہ شوگر ملز کی کرشنگ کی گنجائش ۷۵۰۰ ٹی سی ڈی تک بڑھا دی گئی، جبکہ لیہ شوگر ملز کی کرشنگ کی گنجائش ۱۲۰۰۰ ٹی سی ڈی ہو گئی۔ گودام کی گنجائش بھی بڑھا دی گئی، ہم نے بجلی کی پیداوار کے لیے کو جنریشن کا طریقہ استعمال کیا اور ۱۲ میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کے قابل ہو گئے جس کا فائدہ اردگرد کے صارفین تک پہنچا دیا گیا۔ ہم نے حلال سرٹیفیکیشن کی تعمیل کا کام بھی مکمل کیا۔
کمپنی پروفائل
تھل انڈیسٹریز کارپوریشن لمیٹیڈ اپنی تشکیل کے آغاز سے ساتویں دہائی میں داخل ہو چکی ہے، اِس نے مختلف درجات کے معیار کی چینی پیدا کی اور کوجنریشن کا طریقہ اپنا کر بجلی کی اضافی پیداوار قومی گرڈ اسٹیشن کے دھارے میں شامل کی۔ کمپنی کے چینی پیدا کرنے کے دو یونٹ ہیں، یونٹ ۱ لیہ شوگر مل لیہ جس کی کرشنگ کی گنجائش ۱۲۰۰۰ ٹی سی ڈی ہے اور یونٹ ۲ سفینہ شوگر ملز لالیاں چنیوٹ جس کی کرشنگ کی گنجائش ۷۵۰۰ ٹی سی ڈی ہے۔
تھل انڈیسریز نے بین الاقوامی کرم فرماوٰں کی ضروریات کو پورا کرنے اور مصفیّٰ اور معیاری چینی کے لیے اعلیٰ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ انڈسٹری مِل ٹرالی سے آراستہ ہے جو گنے کو فیڈنگ سے پیکنگ تک بذریعہ پین اور مِل ہاوٰس لے جاتی ہے۔ جدید فرانسسی ڈیزائن مِل میکس نے کرشنگ کی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ ٹی آئی سی ایل کے پلانٹس پر بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جوس کے خالص پن اور شفافیت کو مدنظر رکھا جاتا ہے، مینوفیکچرنگ پراسس میں بہترین درجے کی فوڈ، کوالٹی پراسس کیمیکل کا انتخاب، حلال اصولوں کے مطابق ہماری مینوفیکچرنگ میں خصوصی توجہ کا ثبوت ہے۔ جدید ترین طریقے سے چینی کی پیکنگ، بھرائی اور سلائی کا عمل پیکڈ چینی کو چینی کے گودام تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
گنے کی خریداری کے ملز سائٹ پر معیار اور اقسام کے مخصوص تقاضے ہوتے ہیں، ایک جدید ٹیکنالوجی جسے کور سیمپلر کہتے ہیں بمعہ ایک جدید گنا جانچنے کی تجربہ گاہ کے قائم کی گئی ہے، جو ہر گنا لانے والی گاڑی کو گنا مِل کو منتقل کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرتی ہے۔
لیہ میں حال ہی میں کمپنی نے ہائی پریشر بوائیلر جس کی گنجائش ۱۳۵ ٹن فی گھنٹہ ہے، نصب کیا ہے۔ یہ اضافی ۱۲ میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہو گا۔ ٹی آئی سی ایل اعلی کارکردگی رکھنے والے آلات نصب کرکے کارکردگی کے نقصانات کم کرنے میں یقین رکھتی ہے، اِس مقصد کے حصول کے لیے کمپنی مستقبل میں بھی ٹیکنالوجی سے متعلقہ توانائی بچانے اور زیادہ سے زیادہ کارکردگی دیکھانے والے آلات میں سرمایہ کاری کرتی رہے گی۔
ہمارا نصب العین
قیادت بذریعہ معیار اور جدتہمارا نصب العین دنیا میں جدت اور انتہائی اعلی معیار کی چینی، بائیو انرجی اور متعلقہ مصنوعات اور خدمات میں قائدانہ کردار ہے۔
ہماری اقدار
بھروسہ واعتبار کے تعلق پیدا کرنا - اہم شریک کاروں کو وکیل بنانے کے لیے
ہر سطح پر معیار کی یقینیت - اعلی ترین ہدف کے لیے
قابل تجدید مستقبل کی نمو- عوام الناس کی حفاظت اور اقدار کو بہتر کرنا
ترقی ٹیکنالوجی سے - پیداوار اور معیار کی بہتری کے لیے
عزت اور جیت ساتھ ساتھ - اعلی کارکردگی والی ٹیم تیار کرنا