فاضل مواد جوکہ پریس کیک کے طور پر بھی مشہور ہے یہ جوس کی تقطیر کے بعد باقی بچ جانے والا مواد ہے۔ ضمنی مصنوعات کے طور پر تقریباہر ۱۰۰ ٹن گنے کی کرشنگ پر تین ٹن پریس کیک بن جاتا ہے۔ پریس مڈ میں ۲۰-۲۵ فیصد نامیاتی کاربن کے علاوہ مائکرونیوٹرئینٹ اور میکرونیوٹرئینٹ کی مناسب مقدار موجود ہے۔ یہ مٹی کی غیر زرخیزی، توڑ پھوڑ روکتی ہے، پی ایچ کی برقراری کی ضامن ہے۔ مٹی میں عمومی مفید بیکٹریا اور ننھے منھے کیڑے جو زرخیزی بڑھاتے ہیں اور نکاسی آب کے بہتر نظام میں ممدومعاون ہے یہ ماحول اور مٹی کی بہتری اور ری کنڈیشنگ میں کام آتی ہے۔ گنے کے کاشت کار پریس مڈ کھاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں، کمپنی کسانوں کو نامیاتی کھاد کو کیماوی کھاد کے متبادل کے طور پر زمین کی زرخیزی حاصل کرنے کے لیے استعمال پر راغب کرتی رہتی ہے۔